تاریخی آرام باغ مسجد میں عرس جزولیؒ کا انعقاد

صاحب دلائل الخیرات کے فضائل ومناقب پر روشنی ڈالی گئی معروف وممتازشخصیات کی شرکت وخطاب

پیر 9 ستمبر 2024 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) تاریخی آرام باغ مسجد میںمجلس دلائل الخیرات شریف پاکستان کے زیراہتمام صاحب دلائل الخیرات شریف سیدالعارفین، عارف باللہ ، عاشق رسول ،سیدی مرشدی ابوعبداللہ محمدبن سلیمان جزولی ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی محفل سے پیر سیدشجاع الحق شاہ ہاشمی،صاحبزادہ ڈاکٹرفریدالدین قادری،شیخ الحدیث علامہ غلام جیلانی اشرفی، مفتی محمدالیاس رضوی اشرفی، علامہ رضوان نقشبندی، مفتی پیرسید اکبرالحق شاہ قادری، حاجی ابدانی، اسماعیل لالپوریہ ، علامہ حافظ عنایت اللہ نعیمی، علامہ اسحاق خلیلی، علامہ ڈاکٹرحبیب الرحمان نقشبندی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے صاحب عرس حضرت ابوعبداللہ محمدبن سلیمان جزولی ؒ کے فضائل ومناقب پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

عرس مبارک کی محفل بفیضان نظر قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ، جبکہ علامہ مفتی محمدجمیل نعیمی ضیائیؒ، علامہ رجب علی نعیمیؒ، مولاناصاحبزادہ غلام یاسینؒ، سید شوکت علی قادری باپوؒ، عبدالقادرعثمانؒ، عبدالشکورقاسمیؒ، عبدالستارسومرونقشبندیؒ، محمدقاسم شاذلیؒ، علامہ مفتی محمداطہر نعیمی اشرفیؒ، محمدعمرابراہیم نورانی شاذلیؒ کے توسل سے منعقدہوئی جس میں حافظ محمدعامر اشرفی، علامہ بلال ابراہیم قادری، محمدارسلان پاریکھ قادری، قاری محمداشرف چشتی، محمداقبال مون، محمدعارف بٹ، مولانافضل امین، محمدشاہدتمبی، محمدمبن سایا، محمدعمران ڈانڈیا، محمدفاروق بونڈ والا، عبدالرزاق سانگھانی ودیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں