ختم نبوتؐ کا انکاری دائرہ اسلام سے خارج ہے ،صاحبزادہ فیض رسول

عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اسلامیان پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ارشدکاظمی

پیر 9 ستمبر 2024 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) تحریک اہلسنّت پاکستان کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ قاضی فیض رسول رضوی، صوبائی صدرپیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری، کراچی کے صدر علامہ فیصل عزیز بندگی ، جنرل سیکریٹری سید محمدشفیع قادری رضوی ودیگر نے کہاہے کہ سیدناصدیق اکبرؓ نے منکرین ختم نبوت سے جنگ کرکے رہتی دنیاتک کے مسلمانوں کو یہ پیغام دیاہے کہ ختم نبوت کا انکاری دائرہ اسلام سے خارج ہے اور مسلمانوں کا اصل ایمان ختم نبوت پر یقین ہے۔

انہوں نے کہاکہ عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اسلامیان پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں یہاں تک 53اور54میں دس ہزارسے زائد مسلمانوں نے جام شہادت نوش کرکے اپنی جانیں حضور ﷺ کے ختمی مرتبت پر نچھاور کردیں۔

(جاری ہے)

ااج ہم ان تمام شہداء واکابرین اہلسنّت کے جذبے کو سلام عقیدت پیش کررہے ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کہ منکرین ختم نبوت کو پاکستان میں کسی صورت پنپنے نہیں دیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ 7ستمبر ہماری قومی تاریخ کاعظیم ترین دن ہے جب پاکستان کی قومی اسمبلی میں ہمارے اکابرین نے غداران ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قراردلواکر امت مسلمہ کی صفوں سے نکال باہر کیا۔ یہ باتیں انہوں نے ختم نبوت کے قانون کی گولڈن پر تمام اکابرین اہلسنّت اور اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ غداران ختم نبوت کا تعاقب کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں