|جماعت نہم 2025ئ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

ک*سالانہ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کی9ستمبرسے 18 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ں*گورنمنٹ بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ محنت کے ماتحت آنے والے اسکول بھی اسی ئ*شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے جمع کرا سکتے ہیں، چیئرمین میٹرک بورڈ

پیر 9 ستمبر 2024 22:55

م*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم برائے سال 2025 جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ یہ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کی9ستمبر سے 18اکتوبر 2024ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارم بورڈ ہذا کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع ہوں گے اور فارم کیساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے جبکہ پرائیویٹ طلبائ وطالبات بورڈ آفس بوتھ اور بورڈ سے ملحق بینکوں سے امتحانی فارم حاصل کرکے متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعدفارم جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ امتحانی فارم بورڈ سے ملحقہ نیشنل بینک،عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر سکتے ہیں،یہ فارم بورڈ کے امتحانی اسٹور پر بھی دستیاب ہیں جو سیکریٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت (مبلغ 100روپے فی فارم) کے پے آرڈر کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

گورنمنٹ بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ محنت کے ماتحت آنے والے اسکول بھی اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے جمع کرا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کی9ستمبر سے 18 اکتوبر 2024ئ تک جمع کئے جائیں گے، اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ21اکتوبر سی31 اکتوبر تک 200 روپے، یکم نومبرسے 15نومبر تک 500روپے،18نومبر سے 29نومبر تک 800روپے،2دسمبرسی13دسمبر تک 1200 روپے، 16دسمبر سے 31دسمبر تک1500 روپے،یکم جنوری2025 سے 15جنوری تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلبائ و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ آفس نہ بھیجا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں