ڑ*پی ٹی آئی کے جلسے میں استعمال کی گئی زبان جمہوریت کے خلاف ہے‘امین الحق

منگل 10 ستمبر 2024 03:15

[ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2024ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی امین الحق نے تحریک انصاف کے جلسے میں استعمال کی گئی زبان کو غیر جمہوری قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے جاری بیان میں امین الحق نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کی تقاریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ سیاسی لوگ ہیں سیاسی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ کارکردگی کی بات کریں، جمہوریت اور اخلاق کی بات کریں، پی ٹی آئی کے جلسے میں استعمال کی گئی زبان جمہوریت کے خلاف ہے۔امین الحق نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں استعمال کی گئی زبان اخلاق کیبھی خلاف ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں