کراچی میں رواں سال ڈکیتوں نے مزاحمت پر 100افراد کی جان لے لی

جمعرات 3 اکتوبر 2024 21:25

کراچی میں رواں سال ڈکیتوں نے مزاحمت پر 100افراد کی جان لے لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) کراچی میں رواں سال ڈکیتوں نے مزاحمت پر 100افراد کی جان لے لی۔رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 800سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 7پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی)کے مطابق اس سال شہریوں سے اب تک 15 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے جا چکے ہیں جبکہ رواں سال 35 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی گئیں۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کے مطابق شہر سے رواں سال 12 سو کے قریب گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں، علاوہ ازیں اب تک مختلف واقعات میں 471افراد کو قتل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا تھا۔سرجانی ٹائون میں تنخواہ لے کر گھر جانے والے 2 بھائیوں کو ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا تھا جبکہ موٹر سائیکل نہ دینے پر ڈاکوں نے فائرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں