گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی دعوت پر شاہ ولایت پبلک سکول کے بچوں کا گورنر ہائوس کا معلوماتی دورہ

جمعرات 5 دسمبر 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی دعوت پر شاہ ولایت پبلک سکول کے بچوں نے گورنر ہائوس کا معلوماتی دورہ کیا۔دورے کا مقصد بچوں کو قومی ورثے اور تاریخی عمارت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق سکول کے طلباءو طالبات نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے کمرے میں رکھی تاریخی اشیاءکا مشاہدہ کیا، طلباءو طالبات نے ”امید کی گھنٹی“، شکایتی سیل، راشن ڈرائیو اور آئی ٹی مارکی کا معائنہ بھی کیا، بچوں کے لیے امید کی گھنٹی بجانا ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ رہا،شکایتی سیل کے عملے نے بچوں کو شکایات کے اندراج کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

آئی ٹی مارکی کے دورے کے دوران طلباءنے آئی ٹی کورسز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔بچوں نے گورنر ہاوس کے دورے کو یادگار اور خوشگوار لمحہ قرار دیا۔شاہ ولایت پبلک سکول کے اساتذہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشن ڈرائیو جیسے فلاحی منصوبوں نے طلباءمیں خدمتِ خلق کا جذبہ اجاگر کیا، گورنر انیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے نوجوان نسل میں مثبت رجحانات پروان چڑھا رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں