سندھ ہائی کورٹ،ایف سی پی ایس پارٹ 2 ،کامیاب امیدواروں کی فہرست آویزان نہ کرنے کیخلاف درخواست پرڈائو یونیوسٹی کودو ماہ میں جواب دینے کا حکم

جمعرات 16 جنوری 2025 12:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ایف سی پی ایس پارٹ 2 کے داخلوں سے متعلق کامیاب امیدواروں کی فہرست آویزان نہ کرنے کیخلاف درخواست پرشعبہ پوسٹ گریجویٹ ہیلتھ سائنس ڈا ئویونیورسٹی کے سربراہ کو امیدوار کی درخواست پر دو ماہ میں جواب دینے کا حکم دیدیا،جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے ایف سی پی ایس پارٹ 2 کے داخلوں سے متعلق کامیاب امیدواروں کی فہرست آویزان نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

درخواستگزار کے وکیل نظام الدین ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب 150 امیدواروں کے زبانی امتحانات لئے گئے۔ زبانی امتحان میں کامیاب امیدواروں کے نتائج کی فہرست آویزاں نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ہر برس نتائج نوٹس بورڈ پر آویزاں کئے جاتے رہے ہیں۔ نتائج جاری کئے بغیر سیاسی اثر ورسوخ والے من پسند امیدواروں کو داخلے دیدیئے گئے۔

داخلہ ٹیسٹ میں سرفہرست امیدواروں کو زبانی امتحان کے نتائج کا علم نہیں۔ کسی کو نہیں پتہ ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کے داخلے کیسے دیئے ہیں۔ عدالت نے شعبہ پوسٹ گریجویٹ ہیلتھ سائنس ڈا ئویونیورسٹی کے سربراہ کو امیدوار کی درخواست پر دو ماہ میں جواب دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے عدالتی فیصلے کے نقول بھی ڈا ئویونیورسٹی کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں