کراچی،گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
ڈاکوئوں نے قریب آتے ہی گولی چلائی، گلشن حدید کے رہائشی سے گاڑی خریدی، رقم دینے جارہے تھے، مقتول خان عالم کے کزن
پیر 21 اپریل 2025 21:15
(جاری ہے)
مسلح ملزمان نوجوان سیرقم اوراسلحہ لائسنس یافتہ پستول چھین کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتول نوجوان گاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا تھا اور مقتول نوجوان کا گھگھر پھاٹک کے قریب کار شوروم تھا جہاں مقتول رہائش پذیر بھی تھا جب کہ اس کا آبائی تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد مقتول لاش پہلے قریبی اسپتال اوربعدازاں جناح اسپتال منتقل کی۔مقتول عالم خان کے کزن رحمت جان محسود نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مقتول عالم خان اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر آرہا تھے، ڈاکوں نے قریب آتے ہی گولی چلادی، مقتول کا ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے، مقتول عالم خان نے حال ہی میں گلشن حدید کے رہائشی شخص سے گاڑی خریدی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مقتول بینک سے رقم نکلوانے کے بعد اسے رقم دینے جارہے تھے، مقتول دو بچوں کا باپ تھا، روزگارکے سلسلے میں کراچی آیا تھا اور گزشتہ 2 سال سے اپنا کاروبار کر رہا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس شہرمیں نہ جان محفوظ ہے، نہ مال محفوظ ہے، ڈاکو رقم بھی لے گئے، لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے، اس شہرمیں اپنے ہی پیسے کی خاطر جان بھی دے رہے ہیں اورکیا کریں مقتول کے کزن نے کہا کہ سب کچھ حکومت کے سامنے ہے،چاہتے ہیں کہ مقتول کے قاتل جلد گرفتارہوں رقم لے کر نکلنے کی اطلاع ممکنہ طورپرنجی بینک کے قریب ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی۔مقتول کے کزان نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے، گلشن حدید میں دوران لوٹ مار شہری کے قتل کے خلاف ورثا، علاقہ مکینوں اور شوروم مالکان کی جانب سے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا گیا۔احتجاج کے باعث مظاہرین کی جانب سے قومی شاہراہ کے دونوں ٹریکس پر پتھر اوررکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو بلاک کردیا گیا جس کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک جام کے باعث سخت گرمی میں شہریوں کومشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو پورٹ قاسم سے اندرون علاقہ اور لنک روڈ سے اندرون علاقہ کی طرف بھیجا گیا۔احتجاجی مظاہرین کی جانب سے گلشن حدیدمیں بڑھتی وارداتوں پر فوری قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے اورمقتول نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فل الفورگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔واضح رہے کہ رواں سال شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔بعد ازاں مقتول کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہوئی وے بلاک کردی جس کے باعث ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ احتجاج جاں بحق نوجوان کے لواحقین اور ساتھی شوروم مالکان کی جانب سے کیا جارہا ہے، ٹریفک کو پورٹ قاسم سے اندرون علاقہ اور لنک روڈ سے اندرون علاقہ کی طرف بھیج رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں،افواج مضبوط ہوں گی تو سرحدیں بھی محفوظ ہوں گی۔گورنرسندھ

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر اور اسکے ساتھ ساتھ ننھے عثمان عقیل کی خواہش پر ..

پیپلز پارٹی سندھ کا پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی کو صوبہ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

کراچی،منوڑہ میں پانی کی قلت، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، آر او پلانٹ کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے،شہریوں ..

کراچی،اورنگی ٹائون میں ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری سپرد خاک

کراچی،گلستان جوہر کے فلیٹوں میں یونین سازی نہ ہونے کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،سٹیزن الائنس

سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ

مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلیے 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات

سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی سے مدد مانگ لی

پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن، 12ہزار 500 عازمین مدینہ پہنچ گئے

کراچی : کے الیکٹرک کی گاڑی نے 2 بچوں کو کچل ڈالا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مودی کے دن گنے جا چکے ہیں، اب فیصلہ بھارت کی عوام کرے گی
-
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر اور اسکے ساتھ ساتھ ننھے عثمان عقیل کی خواہش پر پاک فوج میں بطور کیپٹن کہ ایک دن
-
انڈیا ہمارا پانی نہیں روک سکتا اب بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوگی
-
بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی
-
پاکستان بھارت جنگ میں ثابت ہوا کہ چینی جنگی طیارہ جے 10سی مغربی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتا ہے
-
کراچی: لیاقت آباد میں کار سوار ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار
-
جنگ میں چین دوستی نے بہت اچھا منظر پیش کیا، مغرب کو پتا چل گیا کہ پاکستان تنہا اورکمزور ملک نہیں
-
غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ
-
مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات
-
پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ،الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار700 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
مشرقی سرحد کی طرح مغربی سرحد پر بھی بھارت کی ’’ بی ٹیم ‘‘ دہشتگردوں کو شکست دیں گے