شمالی وزیرستان ،شوال میں لڑاکا طیاروں کی بمباری ، 25سے زائدشدت پسند ہلاک،6 ٹھکانے اور ایک گاڑی تباہ

ہفتہ 14 نومبر 2015 17:34

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں فضائی کارروائی 25سے زائدشدت پسند ہلاک،6 ٹھکانے اور ایک گاڑی تباہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ شب شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے مانہ اور گربز میں پاک فضائی کی جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 25سے زائد شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے 6 ٹھکانے سمیت ایک گاڑی بھی تباہ کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی فضائی و زمینی کارروائی جاری ہے جبکہ کلیئر کردہ علاقوں میں متاثرین کی واپسی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں