متنازعہ بینرز آویزاں کرنے کے معاملے پر درج مقدمہ میں موو آن پاکستان کے دو کارکنوں کی عبوری ضمانت مسترد

بدھ 3 اگست 2016 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے متنازعہ بینرز آویزاں کرنے کے معاملے پر درج مقدمہ میں موو آن پاکستان کے دو کارکنوں علی رضا اور آصف اقبال کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے ملزمان علی رضا اور آصف اقبال کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے انسپکٹر یاسین بھٹہ اور لیگل آفیسر پیش ہوئے۔. دوران سماعت درخواست گزار خود عدالت پیش نہ ہوئے جس پر ان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی گئی۔ ملزمان کی جانب سے عدالت میں موجود نہ ہونے پر ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں