مہران یونیورسٹی جامشورو،شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیرس کے امتحانات 10جنوری سے ہونگے

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیرس کے ٹرم وسمسٹر کے امتحانات 10جنوری سے شروع ہونگے تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی کے ناظم امتحانات نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس کے 10تا 12بیچز کے 7,5,3,1 اور 9 ٹرم کے امتحانات ایکسٹرنل سسٹم کے تحت ، اور 15,14,13 اور 16 ویں بیچز کے پہلے سمسٹر ، 14,13اور 15ویں بیچز کے تیسرے سمسٹر ، 13,14 ویں بیچز کے 5سیمسٹر اور 13ویں بیچ کے 7ویں سسٹر کے طلبہ و طالبات کے امتحان سمسٹر سسٹم کے تحت 10جنوری سے شروع ہونگے جبکہ بی ای اوربی سی آر پی کے 10ویں بیچ اور آرکیٹیکچر کی 9ویں بیچ کے ناکام اور اہل طلبہ و طالبات کے لئے امتحان میں بیٹھنے کا یہ آخری موقع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں