اینٹی نارکوٹکس فورس کا لی مارکیٹ میں بس اسٹینڈ پر چھاپہ، 13 کلو گرام ہیروئن برآمد

بدھ 1 مارچ 2017 12:55

اینٹی نارکوٹکس فورس کا لی مارکیٹ میں بس اسٹینڈ پر چھاپہ، 13 کلو گرام ہیروئن برآمد
کراچی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سندھ نے لی مارکیٹ بس اسٹینڈ پر چھاپہ مار کر 13 کلو گرام ہیروئین برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اے این ایف نے لی مارکیٹ میں گل برادرز کوچ سروس کے اسٹینڈ پر چھاپہ مار کر 13 کلو گرام ہیروئین برآمد کر لی۔ ہیروئین کھلونوں کے کارٹن میں چھپائی گئی تھی۔ منشیات فروش گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں