سجن جندال کو پاکستان کیوں آنے دیا؟ کینسر کے مرض میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری نے حکومتی امداد لینے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 21:41

سجن جندال کو پاکستان کیوں آنے دیا؟ کینسر کے مرض میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری نے حکومتی امداد لینے سے انکار کر دیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء) کینسر کے مرض میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری نے حکومتی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائلہ جعفری کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث شدید علیل ہیں اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نائلہ جعفری کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ان کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم بھارتی صنعت کار سجن جندال کی پاکستان آمد پر اداکارہ نائلہ جعفری کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔ نائلہ جعفری کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے علاج کیلئے حکومتی امداد وصول نہیں کریں گی۔ وہ ایسی حکومت سے امداد وصول نہیں کر سکتیں جو ایسے ملک کے لوگوں کی مہمان نوازی کرتی ہے جو پاکستان کی دشمنی میں پیش پیش ہے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ نائلہ جعفری کو صدر مملکت کی جانب سے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے کا خصوصی فنڈ جاری کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں