کراچی میں عاطف اسلم اور غیرملکی فنکاروں کا کنسرٹ، شائقین جھوم اٹھے

اتوار اپریل 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2017ء) کراچی میں گلوکار عاطف اسلم اور غیرملکی فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا، میوزک شائقین جھوم اٹھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہاکی سٹیڈیم کراچی میں سجائے گئے میوزیکل میلے میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم مچانے والے سٹار پرفارمر عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ سپر سٹارز کی انٹری نے مداحوں کا جوش بھی بڑھا دیا۔ عاطف اسلم نے اپنے ہٹ گانے گا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ میوزیکل کنسرٹ میں غیرملکی گلوکاروں نے بھی خوب رنگ جمایا۔ اس موقع پر موجود مداحوں نے فنکاروں کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments