پاکستان سپر لیگ سے دنیا میں ملک کی ساکھ بہتر ہورہی ہے‘فنکاروںکا نیک تمنائوں کا اظہار

پیر 26 فروری 2018 12:40

کراچی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2018ء) فلم و ٹی وی سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے پی ایس ایل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے دنیا میں وطن عزیز کی ساکھ بہتر ہورہی ہے اور ملک کا سافٹ امیج ابھر رہا ہے۔

(جاری ہے)

معروف اداکار ہمایوں سعید ‘ فیصل قریشی‘ عمران عباس اداکارہ مہوش حیات‘ اداکارہ ہانیہ عامر ‘ ماورا حسین نے کہاہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان سپر لیگ سے دنیا بھر میں ہمارا سافٹ امیج ابھر رہا ہے۔

کراچی میں ہونے والے فائنل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے نہ صرف ملک میں کھیلوں کے بند دروازے کھلنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو بھی بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔ فنکاروں نے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الله سے دعا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال مستحکم ہو اور ہماری کھوئی ہوئی خوشیاں ہمیں دوبارہ مل جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں