اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںمعروف بینڈ اسٹرنگز کی البم 30 کا دوسرا گانا اڑ جاں ریلیزکردیا گیا

معروف بینڈ اسٹرنگز کی البم 30 کا دوسرا گانا اڑ جاں ریلیزکردیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان کا معروف بینڈ اسٹرنگز نے اپنی نئی البم 30 کا دوسرا گانا اڑ جاں ریلیز کردیا ۔ اسٹرنگز گروپ نے اپنے 30 سال مکمل ہونے پر چار سال بعد نئی البم 30 سے واپسی کی ہے جس کا پہلا گانا سجنی گزشتہ ماہ ریلیز ہوا تھا۔

(خبر جاری ہے)

البم کا دوسرا گانا اڑ جاں اسٹرنگز بینڈ کے گلوکار اور گٹارسٹ بلال مقصود نے گایا ہے جس کی ویڈیو جامی مور نے ڈائریکٹ کی ہے ۔ گانے کی ویڈیو چائلڈ لیبر پر مبنی ہے جس میں جذبات کا عمدگی سے اظہار کیا گیا ہے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کا پیغام بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چار برس سے اسٹرنگز بینڈ کوک اسٹوڈیو کی میوزک پروڈکشن کی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے جس وجہ سے ان کا کوئی البم ریلیز نہیں ہوا تھا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں