علی ظفر کی ایکشن فلم’ ’طیفا ان ٹربل‘‘ کا ٹریلرجاری کردیاگیا

فلم ’’طیفا ان ٹربل ‘‘ میں علی ظفرکے ہمراہ مایا علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی فلم’ طیفہ ان ٹربل‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی

جمعہ 15 جون 2018 11:30

علی ظفر کی ایکشن فلم’ ’طیفا ان ٹربل‘‘ کا ٹریلرجاری کردیاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ ’طیفا ان ٹربل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی پروڈکشن کمپنی لائٹنگ گیل پروڈکشنز اور بالی ووڈ کی یش راج فلمز کے تعاون سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور پاکستانی اداکار علی ظفر کی فلم ’’ طیفا ان ٹربل‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں علی ظفر ’طیفا‘ کے نام سے نظر آئیں گے جب کہ 1 منٹ 19 سیکنڈ کے ٹریلر میں محبت،کامیڈی اور ایکشن سے تڑکا دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ آج مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میرا بہت بڑا خواب مکمل ہوا ہے۔ اپنی سنیما انڈسٹری کو دنیا بھر میں لے کر جانا ایک بہترین عمل ہے جب کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین اور ایمان ہے کہ درست نیت ،خلوص اور سخت محنت سے آپ اپنے تمام خواب حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ احسن رحیم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’طیفا ان ٹربل ‘‘ میں علی ظفرکے ہمراہ مایا علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ جاوید شیخ ،فیصل قریشی ،محمود اسلم اور نیر اعجاز سمیت دیگر فنکار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں