راحت فتح علی خان کے ہمراہ گایاہواحمزہ ملک کا نیا گانا "اوجانا"بالی ووڈ سے ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:01

راحت فتح علی خان کے ہمراہ گایاہواحمزہ ملک کا نیا گانا "اوجانا"بالی ووڈ سے ریلیز کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) روحانی زبان کے ماہر اور سرسنگیت کا جادوجگانے والے حمزہ ملک اور معروف سنگر راحت فتح علی خان کا مشترکہ گانا "اوجاناں "ہفتہ 21جولائی 2018کو بالی ووڈ سے ریلیز کردیا گیا، گانے کی موسیقی ماہر موسیقار ساحر علی بھگا نے تیار کی ہے، جبکہ ہدایات فرحان سعید نے دیں ہیں۔ -یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوٹیوب پر -"اوجاناں "کا پرومو صرف دوروز میں ایک ملین سے زائد ویوزحاصل کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے، جبکہ شائقین پورا گانا ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، گانے کی ویڈیو میں خوبصورت ماڈل اقراء عزیز بھی شامل ہیں جوکہ از خود اس گانے میں سنگر بھی ہیں، حمزہ ملک کا یہ گانا اپنے سامعین کے موڈ کو خوشگوار یت میں تبدیل کردیتا ہے، جبکہ راحت فتح علی خان نے "نئی لگدا تیرے بن دل میرا سوہنیا"کو نہایت ہی خوبصورتی سے گایا ہے، جسے سننے والوں کو بار بار پورا گانا سننے کا دل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

میوزک انڈسٹری میں حمزہ ملک کا نام کوئی نیا اضافہ نہیں ہے، وہ اس سے قبل "تیرے بنا ، محرمہ، ڈھولنا، عادت اور داستان میں اپنی آواز کا جادوجگا چکے ہیں، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوچکی ہے، ان کی موسیقی میں ایک انوکھا انداز اور احساس نمایا ہے جو اپنے سننے والوں کو ایک الگ ہی دنیا میں لے جاتا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ گانا "اوجاناں"واقعی میں میرے دل کے قریب ہے، میں نے اس گانے کو بہترین بنانے کے لیے بے انتہا محنت کی ہے، حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنا کوئی عام بات نہیں ہے، مجھے امید ہے کہ شائقین کو میری یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں