شوبز اسٹارزنے بھی پاکستان کی آزادی کو 71 سال مکمل ہونے پر جشن منا یا

شوبز شخصیات کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پرقوم کو جشن آزادی پاکستان مبارک

منگل 14 اگست 2018 13:12

شوبز اسٹارزنے بھی پاکستان کی آزادی کو 71 سال مکمل ہونے پر جشن منا یا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کا نام روشن کرنے میں شوبز شخصیات کا اہم کردار ہے اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ شوبز اسٹارزنے بھی پاکستان کی آزادی کو 71 سال مکمل ہونے پر جشن منا یا۔اس موقع پر شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دٴْھن بجا کر نذرانہ پیش کیا۔

اداکار فہد مصطفی نے قومی پرچم کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی مبارک کا پیغام دیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی انسٹاگرام پر سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کرکے ملک سے محبت کا اظہار کیا اور یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ اداکار و میزبان احمد علی بٹ بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منا رہے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔اداکار واسع چوہدری نے یوم آزادی کی مبارک باد ٹوئٹر پر دی اور پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے سالگرہ مبارک لکھا۔اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوشی وہاں سے ہوتی ہے جہاں سے دل کا تعلق ہوتا ہے‘ اور آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔اداکار عائزہ خان نے بانی پاکستان قائد اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی مبارک کہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں