‘‘شکوہ جواب شکوہ‘‘ پر پرفارم کرنے والا گلوکارہ نتاشا بیگ توجہ کا مرکز بن گئی

2013 سے موسیقی کی دنیا میں ایکٹو نتاشا بیگ کو اس گانے نے شہرہ آفاق مقبولیت عطا کی نتاشا بیگ کا خاندان بنیادی طور پر وادی ہنزہ سے تعلق رکھتا ہے لیکن کراچی میں مقیم ہے

جمعرات 16 اگست 2018 12:01

‘‘شکوہ جواب شکوہ‘‘ پر پرفارم کرنے والا گلوکارہ نتاشا بیگ توجہ کا مرکز بن گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) کوک اسٹوڈیو کے سیزن 11 میں علامہ اقبال کے شہرہ آفاق کلام ’شکوہ جوابِ شکوہ‘ پر پرفارم کرنے والی نوجوان گلوکارہ نتاشا بیگ ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز ہے، یہ سیزن اپنے آغاز سے ہی مقبولیت کے افق کو چھو رہا ہے۔کوک اسٹوڈیو کی جانب سے جب نتاشا بیگ ، فرید ایاز اور ابومحمد قوال و ہمنوا گروپ کی آواز میں علامہ اقبال کا شکوہ جواب شکوہ ، ریلیز کیا گیا تو گویا انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا۔

گانا دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ جو کہ ’شکوہ‘ پر مبنی ہے، اس میں نتاشا صوفی روک کا جادو جگاتی ہیں تو دوسرے حصے میں جو کہ جواب شکوہ ، عمر خیام اور امجد حیدرآبادی کیکلام پر مشتمل ہے فرید ایاز اور ابومحمد قوال اپنی کلاسیکیقوالی کا جادو جگاتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

2013 سے موسیقی کی دنیا میں ایکٹو نتاشا بیگ کو اس گانے نے شہرہ آفاق مقبولیت عطا کی ہے۔

نتاشا بیگ کا خاندان بنیادی طور پر پاکستان کی حسین ترین وادی ہنزہ سے تعلق رکھتا ہے لیکن کراچی میں مقیم ہے، نتاشا 10 جنوری 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم یہیں حاصل کی ہے اور ایک نجی یونیوورسٹی سے فلم پروڈکشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔نتاشا بیگ نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی ہے ، ان کا بچپن عابدہ پروین اور مائیکل جیکسن کو سنتے ہوئے گزرا ، ان کی موسیقی میں بھی ہمیں صوفی اور راک میوزک کیرنگ نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔

2013 میں موسیقی کے ایک مقابلے کے چھ فائنل امیدواروں میں نتاشا بیگ بھی شامل تھیں اور وہی سے ان کا موسیقی کا باقاعدہ سفر شروع ہوتا ہے، مقابلے کے بعد وہ ’سائونڈز آف کولاچی‘ نامی میوزک بینڈ سے وابستہ ہوگئیں۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے سائونڈز آف کولاچی کو چھوڑ کر ’کایہ ‘ نامی بینڈ میں شمولیت اختیار کرلی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں