فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی پروموشن میں مختصر لباس زیب تن کرنے پر ماورا حسین تنقید کی زد میں آگئیں

ہم پاکستانی بہت محب وطن ہیں ،ان اداکارائوں کو پسند کرتے ہیں جو ہماری ثقافت اور رواج کے مطابق چلیں، یار کچھ تو شرم ہوتی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

منگل 21 اگست 2018 12:40

فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی پروموشن میں مختصر لباس زیب تن کرنے پر ماورا حسین تنقید کی زد میں آگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کی پروموشن کے دوران پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کومختصر لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔فلم کی پرموشن کے دوران ماورہ حسین نے سیاہ رنگ کا مختصر لباس زیب تن کیا جیسے ہی تصاویر سامنے آئیں شائقین نے ان پر تنقید شروع کردی ، ایک صارف مہرش نے شدید تنقید کرتے ہوئے ’ بکری کی شکل ہے اور سیکسی بنی پھرتی ہے‘۔

(جاری ہے)

میمن نے لکھا ’ ڈوب کے مر جانا چاہیے‘۔عبداللہ چیمہ نے دونوں بہنوں ماورہ اور عروہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا ’ بے شرم ، بے حیا، یہ دونوں بہنیں کیسا پاکستانی کلچر پیش کر رہی ہیں ، یار کچھ تو شرم ہوتی ہے‘۔مصفرہ طلحہ نے لکھا ’ ہم پاکستانی بہت محب وطن ہیں اور ہم ان اداکارائوں کو پسند کرتے ہیں جو ہماری ثقافت اور رواج کے مطابق چلیں ‘۔حمنہ خان نے لکھا ’ کہتے ہیں نا عورت کا لباس ہی اس کے گھر کے مرد کی نشانی ہے‘۔ حوریہ ہاشمی نے اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا ’ کچھ تو شرم کر لو مرنا بھی ہے ایک دن پھر کیا انجام ہوگا تم جیسوں کا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں