اداکارہ نور کو بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

اپنے بچوں کو سادگی سے زندگی جینا سیکھائیں‘زندگی میں میانہ روی اختیار کریں‘ صارفین

بدھ 26 ستمبر 2018 12:09

اداکارہ نور کو بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) نامور پاکستانی اداکارہ نور اپنی 6 سالہ بیٹی فاطمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں۔اداکارہ نور نے حال ہی میں اپنی بیٹی فاطمہ کی چھٹی سالگرہ منائی اور سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، تاہم اداکارہ نور کو بیٹی کی سالگرہ کی تصاویرشیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ منانا صحیح نہیں، جب کہ کچھ لوگوں نے کہا زندگی میں میانہ روی اختیار کریں، سالگرہ اتنی زوروشور سے منانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو سادگی سے زندگی جینا سیکھائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کو بھی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں