فیروز خان ایوارڈ شو کے دوران بیوی سے مذاق پر انتظامیہ پر چڑھ دوڑے

اگلی بار اگر کسی ایوارڈ شو میں میری فیملی کے ساتھ مذاق کیا گیا تو میں اس کا بائیکاٹ کردوں گا، ادا کار کی گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 15:54

فیروز خان ایوارڈ شو کے دوران بیوی سے مذاق پر انتظامیہ پر چڑھ دوڑے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈراما سیریل ’’خانی‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے نامور پاکستانی اداکار فیروز خان نے ان کی بیوی کے ساتھ مذاق کرنے پر نجی چینل کی ایوارڈ انتظامیہ کو کھری کھری سنادیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے نجی چینل کی جانب سے ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں میزبان نے تقریب کے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے چھوٹا سامذاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں کئی نئی جوڑیاں سامنے آئی ہیں جیسے اقرا عزیز، فرحان سعید کی جوڑی، احد اور سجل کی جوڑی اور فیروز خان اور علیزے کی جوڑی۔

اسکرپٹ میں فیروز خان اور ان کی اہلیہ کانام شامل نہیں تھا اوراسی بات کو لے کر فیروز خان غصے میں آگئے اور ٹوئٹر پر ایوارڈ انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ’’ اگلی بار اگر کسی ایوارڈ شو میں میری فیملی کے ساتھ مذاق کیا گیا تو میں اس کا بائیکاٹ کردوں گا، میں شوبز کا حصہ ہوں میری فیملی نہیں لہٰذا بولنے سے پہلے ایک بار سوچ لیں۔

(جاری ہے)

‘‘فیروز خان کے اس رویے کو کئی سوشل میڈیا صارفین نے شہرت حاصل کرنے کا ہتھکنڈا بتاتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ شو کے میزبانوں نے آپ کی بیوی کے ساتھ کوئی مذاق نہیں کیا تھا وہ صرف ایک لائن تھی اور اس میں مذاق کا کوئی پہلو بھی نہیں نکلتا لہٰذا اس بات پر اتنے طیش میں آنے کی ضرورت نہیں تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں