دی ڈونکی کنگ نے پانچ ہفتوں کے دوران 18کروڑکما کر تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

جمعرات 15 نومبر 2018 22:10

دی ڈونکی کنگ نے پانچ ہفتوں کے دوران 18کروڑکما کر تمام ریکارڈز توڑ ڈالے
․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) رواں سال کی سب سے بڑی اینیمیٹڈ مووی "دی ڈونکی کنگ"کا باکس آفس پر راج برقرار ، فلم نے ریلیز سے اب تک 5ہفتوں کے درمیان 18کروڑ کا کاروبار کرکے اب تک کے تقریبا تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔فلم پاکستان میں اینٹی بیکٹریل صابن کے لیے پہلی کامیاب معروف ترین سپر ہیرو اینی میٹڈ سیریز بنانے والے عزیز جندانی کا شاہکار ہے، فلم ہر عمر کے افراد کے لیے دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم نے ریلیز سے لیکر ایک ہفتے کے دوران 4کروڑ کا بزنس کرکے مارکیٹ میں تہلکہ مچادیا، جبکہ فلم نے ریلیز کے پانچویں ہفتے میں 1.3کروڑ کا کاروبار کرکے نہ صرف ناظرین بلکہ انڈسٹری کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے، اور یہ فلم اب تک اپنے پانچویں ہفتے کے دوران 18کروڑ کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے، یاد رہے کہ ڈونکی کنگ واحد اینیمیٹڈ فلم ہے جس نے 15کروڑ کا سنگ میل عبور کیا ہے، اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، یاد رہے کہ فلم نے اب تک جتنا پیسا بنایا ہے ابھی تک گزشتہ تمام اینیمیٹڈ فلموں نے مشترکہ طورپر اتنا کاروبار نہیں کیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں