ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ پہلی ساؤتھ ایشین فلم بھی ہوگی جو مقامی سینماؤں کے ساتھ بیک وقت چین میں بھی ریلیز کی جائے گی

منگل 11 دسمبر 2018 22:58

ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ نے ٹریلر آنے سے پہلے ہی دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق معروف ہدایت کار بلال لاشاری کی اس میگا بجٹ فلم میں فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان جیسے سپر اسٹار جلوہ گر ہونگے ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ پہلی ساؤتھ ایشین فلم ہوگی، جو مقامی سینماؤں کے ساتھ بیک وقت چین میں بھی ریلیز کی جائے گی’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ پاکستانی انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم ہے، جو 2019 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ پہلی ساؤتھ ایشین فلم ہوگی، جو مقامی سنیماؤں کے ساتھ بیک وقت چین میں بھی ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ اعزاز بالی وٴْڈ کے خان بھی اپنے نام نہیں کرسکے تھے۔ ہندوستان کی کامیاب ترین فلمز ’’دنگل‘‘ اور ’’باہو بلی‘‘ بھی اپنی ریلیز کے کچھ عرصے بعد چین میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔البتہ ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ لوکل سرکٹ کے ساتھ بیک وقت چین میں ریلیز ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے جارہی ہے۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ فلم کی ایڈیٹنگ کے مراحل سیگزررہی ہے، ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں