ایس اے خان کا بدر منیر اور وحید مراد کے نام سے ایوارڈ شو کے اجراء کا اعلان

بدھ 19 دسمبر 2018 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف ڈرامہ پروڈیوسر و پروموٹر ایس اے خان نے بدر منیر اور وحید مراد کے نام سے ایوارڈ شو کے اجراء کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس اے خان نے کہا کہ پشتو فلموں میں بدر منیر ایک لیجنڈ کے حیثیت رکھتے تھے اور اسی طرح اردو فلموں میں وحید مراد کا کوئی ثانی نہیں تھا ،انکی فلم انڈسٹری میں جس طرح کی خدمات ہیں اس حوالے سے میں نے انفرادی طورپر انکے نام سے ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت شوبز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ایوارڈ دیئے جائیں گے اور یہ سلسلہ 2019ء سے شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں