جنید خان اگلے ڈرامہ میں عائزہ خان اور مومل شیخ کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے

جمعرات 21 فروری 2019 22:36

جنید خان اگلے ڈرامہ میں عائزہ خان اور مومل شیخ کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) گلوکار اور معروف اداکار جنید خان نے اپنی منفرد صلاحیتوں سے انڈسٹری میں مقام حاصل کر رکھا ہے، اور اب جنید خان اگلے ڈرامہ میں عائزہ خان اور مومل شیخ کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ڈرامہ سیریل کی ہدایت سید وجاہت حسین دیں گے، جنید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ میں 4مرکزی کردار ہیں اور ہر کردار اپنی جگہ ایک نمایا حیثیت رکھتا ہے۔

ڈرامہ میں جنید خان کا کردار ایک مڈل کلاس جذباتی انسان کا ہے، جو محبت کرنے والا اور مد مقابل خاتون کردار (نام بتائے بغیر)سے بہت مخلص ہوتا ہے۔جنید خان نے کہا کہ انہوں نے اس کردار کا انتخاب اس لئے کیا تاکہ وہ سماجی مسائل پر عوام میں شعور بیدار کر سکیں، اس ڈرامہ میں معاشرے میں عام طور پر اختیار کئے جانے والے رشتہ کے طریقے جس میں نکاح کرکے آدھا رشتہ کرلیا جاتا ہے اور رخصتی مؤخر کرکے بعد میں کی جاتی ہے، جس اکثر کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جوڑے میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور بلآخر وہ رشتہ ختم ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

جنید خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز گلوکاری سے کیا اور بعد ازاں اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں عشق تماشا، سلسلے، خسارہ، یہ میرا دیوانہ پن ہے اور حال ہی میں پیش کئے جانے والا ہانیہ جس کی جھلکیاں دیکھ کر ہی شائقین اس ڈرامہ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جنید خان نے اس ڈرامہ میں بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں