دنیا کی 100 خوبصورت اورپرکشش شخصیات کی فہرست جاری

فہرست میں فواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اورمومنہ مستحسن شامل ہیں

جمعرات 21 مارچ 2019 11:33

دنیا کی 100 خوبصورت اورپرکشش شخصیات کی فہرست جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کی 100 خوبصورت اور پرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اداکار فواد خان اورماہرہ خان سمیت 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس)کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 خوبصورت اورپرکشش چہروں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال بھی ٹی سی کینڈلرنے سال 2019 کے لیے دنیا بھرسے 100 خوبصور ت اور پٴْرکشش چہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکارفواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اورگلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستانی اداکاروں کے ساتھ اس فہرست میں کورین اداکار لی من ہو، برطانوی اداکارایان سمر ہالڈر، ایما واٹسن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ٹام کروز، زیک ایفرون سمیت شوبز کی دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ ٹی سی کینڈلر نے اس فہرست کو انسٹاگام پر شیئر کیا ہے تاہم ووٹنگ کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے-

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں