پاکستان فلم ’’کتاکشا‘ ‘ کا آفیشل ٹیزر سامنے آگیا

فلم ’کتاکشا‘ میں سلیم میراج، کرن تابیر، نمرا شاہد، قاسم خان اور نبیل گبول کام کرتے نظر آئیں گے

جمعرات 25 اپریل 2019 12:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستانی فلم ساز ابو علیحہ کی دوسری فلم ’کتاکشا‘ ڈراؤنی کہانی پر مبنی ہے جس کا آفیشل ٹیزر سامنے آگیا۔رواں سال اس فلم کا پہلا لک سامنے لانے کے لیے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ چند نوجوان ایک گاڑی میں بیٹھ رہے ہیں جہاں سے ان کے سفر کا آغاز ہوگا۔

جبکہ اب اس نئے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ یہ نوجوان ایک سفر پر نکلتے ہیں، جس کے بعد یہ کسی انجان جگہ پہنچ جاتے ہیں اور وہاں ان کے ساتھ عجیب واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔فلم کے اس نئے ٹیزر سے بھی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ جس جگہ یہ نوجوان پہنچتے ہیں وہ جگہ ان کے لیے صحیح نہیں۔یاد رہے کہ یہ ابو علیحہ کی دوسری فلم ہے، اس سے قبل وہ ’عارفہ‘ نامی فلم بنا چکے ہیں جو کراچی کی لڑکی کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

فلم ’کتاکشا‘ میں سلیم میراج، کرن تابیر، نمرا شاہد، قاسم خان اور نبیل گبول کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، البتہ خبریں ہیں کہ اس کا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا جس کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ بھی سامنے آجائے گی۔خیال رہے کہ ہدایت کار کا اس سے قبل اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس فلم بنانے میں پہلی فلم ’عارفہ‘ بنانے سے بھی زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں