اداکار محسن عباس حیدر کے ہاں حیدر عباس محسن کی آمد

محسن عباس کی شادی فاطمہ سہیل سے 2015 میں ہوئی تھی‘2017 میں اداکار کے ہاں پہلی بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی تھی

منگل 21 مئی 2019 14:23

اداکار محسن عباس حیدر کے ہاں حیدر عباس محسن کی آمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔محسن عباس حیدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔

(جاری ہے)

اس میں اداکار نے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا والوں مزید پاگل پن کے لیے تیار ہوجائیں، کیوں کہ حیدر عباس محسن آچکے ہیں۔

محسن عباس حیدر نے اپنے بیٹے کے نام حیدر عباس محسن رکھا ہے۔خبر شیئر کرتے ہی محسن عباس حیدر کو مداحوں کے ساتھ ساتھ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی مبارکباد دینا شروع کردی۔خیال رہے کہ محسن عباس کی شادی فاطمہ سہیل سے 2015 میں ہوئی تھی۔2017 میں اداکار کے ہاں پہلی بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ماہ وین عباس رکھا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں