سنگیتا کا جلد بڑی کاسٹ کے ساتھ نئی فلم بنانے کا اعلان

جدید سینما گھروں کی اپنی پالیسیاں ہیں، وہ ہماری فلموں کو زیادہ شوز نہیں دیتے صرف اپنے نفع و نقصان کو دیکھتے ہیں

پیر 22 جولائی 2019 13:47

سنگیتا کا جلد بڑی کاسٹ کے ساتھ نئی فلم بنانے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) ما ضی کی معروف اداکارہ اور فلم ساز سنگیتا نے کہا ہے کہ جدید سینما گھروں کی اپنی پالیسیاں ہیں، وہ ہماری فلموں کو زیادہ شوز نہیں دیتے صرف اپنے نفع و نقصان کو دیکھتے ہیں۔ فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘کے ہیرو دانش تیمورنے بہت تنگ کیا، تشہیری مہم کے دوران بہانے کرتا رہا، میں اکیلی ہی فلم کی تشہیری مہم چلاتی رہی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے مقامی سینما میں پریس شو کے دوران سنگیتا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد بڑی کیساتھ ایک فلم شروع کرنیوالی ہوں۔ افسوس کیساتھ کہتی ہوں، نئے سٹارز سینئرز کو اہمیت نہیں دیتے، ان کو سینئر سے سیکھنا چاہئے اور ان کے احترام کی عادت ڈالنی چاہئے۔سنگیتا کا کہنا تھا کہ فلم اچھی ہو یا بری فلم ہوتی ہے، ہم نے ایک کوشش کی ہے اگر عوام کو فلم ’’تم ہی توہو‘‘ پسند نہیں آئے گی تو دوسری کوشش پھر کریں گے۔ فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کیلئے سینئر فلمسازوں و ہدایت کاروں کو میدان میں آنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں