خود کو بہتر بنانے کا سب سے اچھا وقت قرنطینہ ہے، ماورا حسین

اِس مشکل گھڑی میں ناقابلِ برداشت، بدتمیز اور دوسروں پر تنقید کرنے والے نہ بنیں

جمعہ 10 اپریل 2020 11:42

خود کو بہتر بنانے کا سب سے اچھا وقت قرنطینہ ہے، ماورا حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کا یہ وقت ہمارے لیے خود کو بہترین بنانے کا سب سے اچھا وقت ہے۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماورا حسین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پٴْوری دٴْنیا کے لوگوں سے مخاطب ہوں کہ اِس مشکل گھڑی میں ناقابلِ برداشت، بدتمیز اور دوسروں پر تنقید کرنے والے نہ بنیں۔

(جاری ہے)

ماورا حسین نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہم سب ہی ایک بدترین اور تاریکی دور سے گٴْزر رہے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’یہاں میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ وہ وقت ہے کہ جب ہم خود کو ایک بہتر انسان بنا سکتے ہیں۔اٴْنہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے پاس ایک بہترین موقع ہے، دوسروں کے ساتھ مہربان بنیں۔اِس سے قبل ماورا حسین نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں اٴْنہوں نے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان کی تعریف کی تھی۔ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے مجھ پر رقت طاری کردی ہے، ماشااللّہ۔اٴْنہوں نے لکھا تھا کہ ’اللّہ سب خیر کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں