ذہنی سکون کیلئے پانچ وقت نماز پڑھتی اور سورہ رحمن کی تلاوت سنتی ہوں‘اداکارہ عائشہ عمر

بدھ 12 اگست 2020 11:08

ذہنی سکون کیلئے پانچ وقت نماز پڑھتی اور سورہ رحمن کی تلاوت سنتی ہوں‘اداکارہ عائشہ عمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون کے لیے وہ باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں اور سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ دن بھر ویسے تو وہ بہت سے کام کرتی ہیں لیکن ذہنی صحت بہتر رکھنے کیلئے سورہ رحمٰن کی تلاوت سننا ان کا معمول ہے۔

(جاری ہے)

اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں کے روزمرہ زندگی سے متعلق سوال و جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہو جب وہ سورہ رحمٰن نہیں سن سکی ہوں لیکن وہ حتی الامکان کوشش کرتی ہیں کہ قاری عبدالباسط کی آواز میں پڑھی جانے والی سورہ کی تلاوت روز سنوں۔اداکارہ نے بتایا کہ کیوں کہ جب بھی وہ قاری عبدالباسط کی آواز میں تلاوت سنتی ہیں تو بہت سکون محسوس کرتی ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اگر وہ منفی سوچ یا ذہنی تناو? محسوس کررہی ہوں تو سورہ رحمٰن کی تلاوت انہیں بہت سکون دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں