پاکستان کے سینئر اداکار مرزا شاہی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، ساتھی اداکاروں کی دعائے صحت کی اپیل

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:23

پاکستان کے سینئر اداکار مرزا شاہی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، ساتھی اداکاروں کی دعائے صحت کی اپیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان کے سینئر اداکار مرزا شاہی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ساتھی اداکاروں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مرزا شاہی گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں مشکل کا سامنا تھا،مرزا شاہی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹی کا بھی ٹیسٹ کیا گیا، جس کی رپورٹ مثبت آئیں، رپورٹ آنے کے بعد دونوں ماں بیٹی قرنطینہ میں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں