اداکارہ ہما نواب سائبر کرائم کا شکار ہوگئیں

اداکارہ ہما نواب سے ذاتی تفصیلات پوچھ کر اکائونٹ سے دو لاکھ روپے نکال لیے گئے

پیر 18 جنوری 2021 12:04

اداکارہ ہما نواب سائبر کرائم کا شکار ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) معروف اداکارہ ہما نواب سائبر کرائم کا شکار ہوگئیں، ان کے ذاتی اکائونٹ سے لاکھوں روپے نکال لیے گئے۔

(جاری ہے)

ہما نواب نے کہا کہ بینک نمائندہ بن کر فون کیا گیا، کال کرنے والے نے انہیں اکائونٹ بند کرنے کی دھمکی دی۔اداکارہ ہما نواب سے ذاتی تفصیلات پوچھ کر اکائونٹ سے دو لاکھ روپے نکال لیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں