حلیمہ سلطان کے پشاورزلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بننے کی قیاس آرائیوں پر شرمین عبید پھٹ پڑیں

ایک ترک اداکارہ جس کے ملک میں سپورٹس کھیلا ہی نہیں جاتا اب کرکٹ کا چہرہ بنے گی، شرمین عبید چنائے

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:11

حلیمہ سلطان کے پشاورزلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بننے کی قیاس آرائیوں پر شرمین عبید پھٹ پڑیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کے پشاور زلمی کے برانڈ ایمبسیڈر بننے کی خبروں پر پھٹ پڑیں اور اسے پاکستانی فنکاروں کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ترک اداکارہ اسرا ء بلیگچ المعروف حلیمہ سلطان نے پشاور کے اسلامیہ کالج کی ایک خوبصورت تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی اور اسے ’’پھولوں کا شہر‘‘ قرار دیاتھا۔

پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے اسرا بلگیچ کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کراتے ہوئے بالکل یہی بات لکھی تھی ’’پھولوں کا شہر‘‘۔ شرمین عبید چنائے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ترک اداکارہ جس کے ملک میں سپورٹس کھیلا ہی نہیں جاتا اب کرکٹ کا چہرہ بنے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں