کراچی، معروف گلوکار استاد فتح علی خان نجی اسپتال میں زیر علاج، کوئی وزیر اب تک ملنے ہی نہیں آیا

والد کی طبیعت ریڑھ کی ہڈی اور مہروں کے آپریشن کے بعد زیادہ بگڑی، پرائیڈ آف پرفارمنس والے آرٹسٹ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے،صاحبزادہ

منگل 21 ستمبر 2021 00:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) معروف گلوکار استاد فتح علی خان کراچی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، کوئی وزیر اب تک ملنے ہی نہیں آیا۔استاد فتح علی خان کے بیٹے تصور علی خان نے اس حوالے سے بتایا کہ والد کی طبیعت ریڑھ کی ہڈی اور مہروں کے آپریشن کے بعد زیادہ بگڑی۔انہوں نے کہا کہ دوران علاج دو بار دل کا دورہ پڑا، انہیں آئی سی یو سے ایچ ڈی یو میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

برین ایم آر آئی اور دل کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔استاد فتح علی خان کے بیٹے نے کہا کہ والد کو وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق حالت میں بہتری آرہی ہے، ہم یہاں کے علاج سے مطمئن ہیں باہر نہیں جانا۔تصور نے شکوہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل مدد فراہم نہیں کی گئی، وفاقی و صوبائی وزرا میں سے کوئی ملنے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ پرائیڈ آف پرفارمنس والے آرٹسٹ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments