شاہینوں! ٹرافی گھر لیکر آنی ہے‘ عروہ حسین

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:38

شاہینوں! ٹرافی گھر لیکر آنی ہے‘ عروہ حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی گھر لانے کا پیغام دے دیا۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عروہ حسین نے نیوزی لینڈ کی شاندار فتح پر کہا کہ ’پاکستانیو! مبارک ہو۔عروہ حسین نے کہا کہ ’گرین ٹیم نے ایک بار پھر شاندار میچ کیا۔اداکارہ نے قومی کرکٹرز کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹرافی گھر لیکر آنی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں