ثروت گیلانی نے ’چڑیلز‘ کا دوسرا سیزن بنائے جانے کی تصدیق کردی

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:23

ثروت گیلانی نے ’چڑیلز‘ کا دوسرا سیزن بنائے جانے کی تصدیق کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) اداکارہ ثروت گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ شائقین کی جانب سے خوب پسند کی جانے والی 2020 کی مقبول بولڈ ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کو 11 اگست 2020 کو ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی لوگوں نے پسند کیا، اسے پاکستان کی پہلی بولڈ ویب سیریز بھی قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

’چڑیلز‘ کی کہانی شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو سیریز میں اپنی جیسی دوسری خواتین کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ویب سیریز میں چاروں خواتین کو گھریلو زندگی چھوڑ کر دھوکا دینے والے شوہروں کو بے نقاب کرتے دکھایا گیا ہے، چڑیلز کی ہدایات عاصم عباسی نے دی تھیں۔حال ہی میں چڑیلز کے پہلے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکار ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کی کہ مذکورہ سیریز کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی کہ ویب سیریز کا دوسرا سیزن کب بنایا جائے گا اور نئے سیزن میں کون سے اداکار شامل ہوں گی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں