ہیکر کے ذریعے اعلیٰ اور سیاسی شخصیات کے نمبرز حاصل کئے، حریم شاہ

اگر موقع ملا تو پیپلز پارٹی جوائن کرونگی،بلاول بھٹو کا انداز بیاں مجھے بے حد پسند ہے،نیم عریاں لباس کیساتھ فلم کی آفر ہوئی جس پر انکار کردیا،انٹرویو

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:58

ہیکر کے ذریعے اعلیٰ اور سیاسی شخصیات کے نمبرز حاصل کئے، حریم شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ ہیکر کے ذریعے اعلیٰ اور سیاسی شخصیات کے نمبرز حاصل کئے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک ویب شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔حریم نے کہا کہ اگر زندگی نے موقع دیا تو میں پیپلز پارٹی جوائن کروں گی اور اس جماعت کو جوائن کرنے کی وجہ بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کا انداز بیاں مجھے بے حد پسند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ اجازت لے کر گئی تھی اور اجازت سے ہی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، میرے لئے وہاں داخلہ آسان تھا تاہم وزارت خارجہ میں لڑکوں کیلئے داخلہ تھوڑا مشکل ہے ۔وزارت داخلہ میں داخلے کی اجازت سے متعلق حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو خود داخلہ نہیں ملتا تو وہ حریم کو اجازت کیسے دلواتے۔

(جاری ہے)

حریم نے دوران شویہ بھی بتایا کہ انہیں اعلیٰ شخصیات کے نمبر کیسے ملے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ہیکر سے پاکستان کی بڑی شخصیات کے نمبر مانگے تھے جس کے بعد مجھے نمبرز مل گئے، پھر میں نے بہت سارے لوگوں کے نمبرز ٹرائی کئے اور کئی لوگوں نے نہیں اٹھائے لیکن جب بھی کال کسی وزیر کو ملائی تو فوراً اٹھالی گئی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کے نمبر تک رسائی کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ ان سے دوستی پرانی ہے۔حریم نے بتایا کہ شیخ رشید سے پہلی ملاقات ایک دوست کی پارٹی میں ہوئی تو ان سے نمبر مانگا جس پر شیخ رشید نے اپنا نمبر دیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ جو کچھ(ویڈیوز وائرل ) بھی ہوا اس کے باوجود بھی شیخ رشید مجھ سے بات کرتے ہیں اور میری کال ریسیو کرتے ہیں جبکہ شیخ رشید کی ویڈیوز وائرل کرنا صرف ایک تفریح تھی۔حریم نے بتایا کہ مجھے ایک ہدایت کا ر کی جانب سے فلم کی آفر بھی کی جاچکی ہے لیکن انہوں نے نیم عریاں لباس کے ساتھ فلم کی پیشکش کی تھی جس پر انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ شوہر کے کام عورت کی ذمہ داری ہے اگر عورت یہ نہیں کرنا چاہتی تو اسے چاہیے کہ گھر میں بیٹھ جائے اور شادی ہی نہ کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں