سارہ خان نے فلک شبیر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

پیر 29 نومبر 2021 12:07

سارہ خان نے فلک شبیر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی انسٹا اسٹوریز نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔سارہ خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنے شوہر، نوجوانوں کے ہر دلعزیز معروف گلوکار فلک شبیر کی اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں۔فلک شبیر کی اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے سارہ خان کا کیپشن میں کہنا تھا کہ ’اٴْنہوں نے فلک شبیر کو نیند میں ڈیٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

سارہ خان کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر ایک خاتون کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے باتیں کر رہے ہیں، سارہ خان کے اچانک وہاں پہنچنے پر فلک شبیر اپنا چہرہ چھپا کر ایسے چلنے لگ جاتے ہیں جیسے کہ وہ نیند میں ہوں۔سارہ خان اور فلک شبیر کی یہ حسِ مزاح سے بھرپور ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا رہی ہے۔سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے شیئر کیے جانے پر خوبصورت جوڑی کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے خوب دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں اور اِن کے درمیان دوستی جیسے رشتے کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر آج کل بیرون ملک ترکی میں سیر سپاٹوں پر مصروف ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں