یمنی زیدی نے دل کی بات شیئر کردی

منگل 30 نومبر 2021 16:58

یمنی زیدی نے دل کی بات شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) اداکارہ یمنی زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم شیئر کردی۔اداکارہ یمنی زیدی آرٹ اور ادب سے کافی لگائو رکھتی ہیں جس کا اندازہ اٴْن کی شاعرانہ طبیعت سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی زیدی کی جانب سے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مداحوں کو اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم خود پڑھ کر سنا رہی ہیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

انسٹا گرام پر 4.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی اس نظم کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ یہ میرے دل کے الفاظ ہیں‘۔انسٹا پر شیئر کی گئی اپنی نظم سناتے ہوئے یمنی زیدی خود بھی اس میں ڈوبی ہوئی کافی پر سکون نظر آ رہی ہیں۔یمنی زیدی کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں اٴْن کے مداح اٴْن کے اس فن اور ذوق سے متاثر ہوتے ہوئے اٴْنہیں داد دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں