ماورہ حسین کے شوبز اندسٹری میں 10 سال مکمل، کیریئر کے پہلے ڈرامے کاویڈیو کلپ شیئر کردیا

اپنے اس سفر میں بہت کچھ سیکھا، آج جو زندگی گزار رہی ہوںوہ مداحوں کی دعاؤں،سپورٹ، اور تنقید کی وجہ سے ہے،اداکارہ

منگل 30 نومبر 2021 18:35

ماورہ حسین کے شوبز اندسٹری میں 10 سال مکمل، کیریئر کے پہلے ڈرامے کاویڈیو کلپ شیئر کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) معروف پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہوگئے۔ماورہ حسین نے انسٹاگرام پر کامیابی سے شوبز کیریئر کے دس سال مکمل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے کیرئیر کے سب سے پہلے ڈرامے کی ویڈیوکلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نومبر 2011 میں انہوں نے اپنا سب سے پہلا ڈرامہ شوٹ کروایا تھا‘۔

انہوں نے لکھا کہ’یہ پہلا سین ہے جو انہوں نے شوٹ کروایا تھا اور یہ فروری 2012 میں نشر ہواتھا‘۔نہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ 10 سال میں تقریباً 25 پروجیکٹس کرنے بعد وہ اپنے تمام مداحوں کی شکر گزارہیں‘۔انہوں نے لکھا کہ ’اس زندگی کیلئے اور ایسے سفر کیلئے جو کہ ان کی خواہش سے بھی زیادہ ہے‘۔

(جاری ہے)

ماورہ حسین نے بتایا کہ ’ایک اداکارہ ہونا ان کی سب سے بڑی خوشی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اس سفر میں بہت کچھ سیکھا، ترقی کی ، اور ایڈونچر سے بھی لطف اندوز ہوئیں‘۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے اس سفر میں بہت سے خوبصورت اتار چڑھاؤ اور بہت سے گہرے تاریک نشیب و فراز بھی دیکھے لیکن وہ آج جو کچھ بھی ہوںاسی وجہ سے ہوںجس سے وہ اس گزشتہ دہائی میں گزری ہیں‘۔آخر میں ماورہ حسین نے لکھا کہ میں آج جو زندگی گزار رہی ہوںوہ سب مداحوں کی دعاؤں،سپورٹ، اور تنقید کی وجہ سے ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں مداحوں نے بے شمار پیار دیا ہے، شکریہ شکریہ شکریہ‘۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں