فلک شبیر سارہ کو پھول دینا بھول گئے

جہاز کے عملے کی جانب سے یاد دلانے پر گلوکار نے بیگم کو پھول دیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کو پھول دینا بھول گئے۔انسٹاگرام پر فلک شبیر نے اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ پرواز میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک اور سارہ بیٹی کو لیے بیٹھے ہیں کہ جہاز کے عملے کا شخص گلوکار کے پاس گلاب کا پھول لیکر آتا ہے۔فلک شبیر وہ پھول لیکر اپنی اہلیہ سارہ خان کو دیتے ہیں جس پر اداکارہ خوش ہوجاتی ہیں۔گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جب اہلیہ کو پھول دینا بھول جاؤ تو لوگ مجھے یاد کرواتے ہیں کہ سارہ کو پھول دینا ہے‘۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں