ڈاکٹر کے گلے لگنے پر حمیمہ ملک تنقید کی زد میںآگئی

حمیمہ ملک کی جانب سے اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا گیا

پیر 6 دسمبر 2021 11:49

ڈاکٹر کے گلے لگنے پر حمیمہ ملک تنقید کی زد میںآگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک اپنے معالج کے گلے لگنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک گزشتہ ماہ اچانک بیمار ہو گئی تھیں، حمیمہ ملک کی جانب سے اپنی صحتیابی کی خبر اور اپنے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ سوشل میڈیا پر ادا کیا گیا تھا۔حمیمہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اب اپنا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

حمیمہ ملک نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اٴْن کا لکھنا تھا کہ ’بہت بہت شکریہ ڈاکٹر میری زندگی میں آنے کے لیے۔انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے معالج کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں حمیمہ ملک کو اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنے کے دوران گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حمیمہ ملک کی جانب سے اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس پوسٹ کا سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جانا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نے اس پوسٹ پر تنقیدی تبصروں کی بوچھاڑ کر دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں