پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی، نتاشا حسین کا دہائیوں بعد انکشاف

دوسرے شوہر نے خودمختاری دی اور مکمل تعاون کیا،بیٹی تانیہ حسین کیساتھ بھی کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے ،جلد ہی ایک ساتھ دکھائی دیں گی، اداکارہ

منگل 7 دسمبر 2021 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ماڈل، میزبان و اداکارہ نتاشا حسین نے دوسری شادی کے 25سال گزرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی۔نتاشا حسین نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اداکاری کرنے میں کافی دیر کی۔نتاشا حسین نے کہا کہ ماڈلنگ کی عمر کم ہوتی ہے، انہیں وہاں صرف 5سال تک کام کرنا تھا مگر وہاں انہوں نے 8سال تک کام کیا اور بعد میں انہوں نے میزبانی کا آغاز کیا۔

نتاشا حسین کے مطابق انہیں اداکاری کی فیلڈ میں پہلے ہی آجانا چاہیے تھا مگر انہوں نے دیر کردی، تاہم ساتھ ہی کہا کہ انہیں اب اچھے اور مرکزی کردار ملنے لگے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں اپنی بیٹی تانیہ حسین کے ساتھ بھی کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے اور دونوں جلد ہی ایک ساتھ دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے کرداروں سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

نتاشا حسین نے بتایا کہ ان کی دوسری اور چھوٹی بیٹی ابھی 15برس کی ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ بھی اداکاری کی دنیا میں آئیں گی یا نہیں ۔بڑی صاحبزادی کی جانب سے اداکاری کرنے کے ایک سوال پر نتاشا حسین نے شوہر عباس حسین کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے بیٹی کی شوبز میں انٹری پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔اسی دوران انہوں نے بتایا کہ دراصل وہ شوہر کے تعاون سے ہی اداکاری کی دنیا میں آئیں، کیوں کہ ان کے شوہر ان سے مکمل تعاون کرتے ہیں۔

نتاشا حسین نے انکشاف کیا کہ عباس حسین سے ان کی دوسری شادی ہے، ان سے قبل ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ پہلی شادی تھوڑا ہی عرصہ چلی اور اس میں پابندیاں ہونے کی وجہ سے وہ ناکام ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی اور عباس حسین نے انہیں مکمل خودمختاری دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں