حدیقہ کیانی اور دنانیر کی پشتو گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

منگل 7 دسمبر 2021 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء)پاکستانی میوزک انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی اور پاوری گرل دنانیر مبین کی مشہور پشتو گانا جانان گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی کیساتھ گانا گاتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہاس گانے کو سنتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اور آج اسے حدیقہ کیانی کے ساتھ مل کر گانا ایک اعزاز ہے۔ویڈیو میں، دنانیر کو کرسی پر بیٹھے اپنے پیچھے کھڑی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ ان کا مشہور گانا جانان گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں