بلال مقصود نے جنید جمشید سے جڑی 30 سال پرانی یاد تازہ کردی، ویڈیو شیئر کردی

جنید جمشید بڑے دل کے مالک، ایک عظیم انسان تھے آپ بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے، گلوکار

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:44

بلال مقصود نے جنید جمشید سے جڑی 30 سال پرانی یاد تازہ کردی، ویڈیو شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان کے معروف گلوکار، سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ممبر بلال مقصود نے معروف سماجی شخصیت جنید جمشید کے ساتھ اپنی ایک پرانی یاد تازہ کی ہے۔بلال مقصود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اسٹیج پر جنید جمشید کو اپنے کنسرٹ میں آواز کا جادو جگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں کنسرٹ کے دوران ہی جنید جمشید اسٹیج کے پیچھے موجود بلال مقصود کو اچانک اسٹیج پر بلاتے ہیں اور کنسرٹ کے حاضرین سے ان کا تعارف کرواتے ہیں اور بینڈ ’اسٹرنگز‘ کے حوالے سے بھی بتاتے ہیں۔بلال مقصود نے جنید جمشید کے ہمراہ یہ یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو بتایا کہ یہ ویڈیو 1991 میں دبئی میں ہونے والے ’وائٹل سائنز‘ کے کنسرٹ کی ہے جس کی میزبانی میرے والد انور مقصود کررہے تھے اس لیے میں بھی ساتھ گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ جنید جمشید ایک بڑے دل کے انسان تھے جس کا ثبوت دیتے ہوئے انہوں نے مجھے سٹیج پر اپنے ساتھ بلایا حالانکہ ان کو اس کی ضرورت نہیں تھی لیکن بلاشبہ وہ ایک عظیم انسان تھے ۔بلال مقصود نے اپنے پیغام میں مرحوم جنید جمشید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں