حرا مانی کے کورونا کے شکار ہونے پر شوہر نے سوال اٹھا دیا

حرامانی کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کردیا

جمعرات 20 جنوری 2022 12:25

حرا مانی کے کورونا کے شکار ہونے پر شوہر نے سوال اٹھا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) اداکارہ حرا مانی کے کورونا کا شکار ہونے پر ان کے شوہر نے اہلیہ کی پوسٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کمنٹ کیا کہ یہ کون طے کرے گا کہ کس سے کس کو کورونا لگا حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کردیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ وہ فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں اور اپنے بچوں سمیت اہل خانہ کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔حرا مانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے تحفظ کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر کے اپنے پیاروں اور خود کو بھی محفوظ رکھیں۔ساتھ ہی اداکارہ لکھا کہ اس موقع پر ایک فلمی تصویر شیئر کرنا لازمی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی تازہ تصویر بھی شیئر کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ ان کے علاوہ دیگر اہل خانہ بھی کورونا سے متاثر ہوئے یا نہیں اور نہ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے کورونا کا شکار ہوئیں حرا مانی کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔شوبز شخصیات کے علاوہ مداحوں نے بھی ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں کیں اور ساتھ ہی انہیں مشورہ بھی دیا کہ وہ بھی اپنا خیال رکھیں۔

حرا مانی کی کورونا کی پوسٹ پر ان کے شوہر مانی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ یہ طے ہونا ابھی باقی ہے کہ کس سے کس کو کورونا لگا مانی نے کمنٹ کیا کہ ’اب یہ کون طے کرے گا کہ کس کو کس سے ’کورونا‘ لگا۔مانی کے کمنٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہار کیا اور دونوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔حرا مانی نے گزشتہ برس جون میں کورونا کے تحفظ کی ویکسین لگوائی تھی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں