عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبی کومداح نے شادی کی پیشکش کردی

پیر 16 مئی 2022 22:20

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبی کومداح نے شادی کی پیشکش کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) عامر لیاقت حسین کی دوسری اور سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور کو شادی کی پیشکش کردی گئی ہے۔طوبی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جسے دیکھنے والے ان کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔ایسا نہیں کہ صرف مداح اور پرستار ہی ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہیں، بلکہ عمومی طور پر انہیں نہ جاننے والا بھی ان کے حسن کا گرویدہ ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں کوئی بعید نہیں کہ انہیں شادی کی پیشکش نہ ہو۔کئی مداحوں نے تو عامر لیاقت کو طوبی کی قدر نہ کرنے پر ناشکرا قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کانشانہ بنایا۔جبکہ اداکارہ نے اپنی تعریف کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ابھی ان کی پوسٹ پر تعریفوں کا سلسلہ مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ دل پھینک مداحوں نے ایک کے بعد ایک انہیں شادی کی پیش کرنا شروع کردی۔کم عمر طوبی کو شادی کی پیشکش کرنے والوں میں صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ عمر رسیدہ اور ادھیڑ عمر لوگ بھی شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں